ابنا: ایران کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے تکفیری وہابی دہشتگردوں کی حمایت کی وجہ سے ساری دنیا اس ملک کے خلاف ہورہی ہے۔ تہران کے اخبار سیاست روز میں حسین رویوران نے لکھا ہے کہ سعودی عرب ان ملکوں کی فہرست میں سب سے پہلے ہے جو تکفیری دہشتگردوں کی مالی اور سیاسی حمایت کررہے ہیں ۔ اس اخبار نے لکھا ہے کہ عالمی برادری دہشتگردی کے خلاف محاذ بنانے کی طرف بڑھ رہی ہے اور اس میں عالمی برادری میں بھرپور اتفاق پایاجاتا ہے۔ ادھر ایک اور ایرانی ماہر تجزیہ کار نے کہا ہے کہ سعودی عرب، صیہونی اہداف کو آگے بڑھانے کےلئے امریکہ کے ہاتھوں میں کھلونا ہے۔ اس سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشتگرد، شام اور لبنان سے لے کر پاکستان و افغانستان تک دہشتگردی پھیلارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور قطر، شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو وسیع پیمانے پر مالی امداد دے رہے ہیں جبکہ تکفیری دہشتگرد، شام میں اپنے آقاوؤں کے اہداف حاصل کرنے میں بری طرح سے ناکام ہوچکے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
11 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 495257
ایران کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے تکفیری وہابی دہشتگردوں کی حمایت کی وجہ سے ساری دنیا اس ملک کے خلاف ہورہی ہے